صبح کے وقت چار کلمے تین بار
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین جویریہ رضی اللہ عنہا کو فرمایا کہ صبح کے وقت درج ذیل چار کلمے تین بار کہنا بہت باعث ثواب ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِه.
’اللہ تعالی پاک ہے اپنی تعریف کے ساتھ، اپنی مخلوق کی تعداد کے برابر، اپنی خوشنودی کے برابر، اپنے عرش کے وزن کے برابر اور اپنے کلمات کی سیاہی کے برابر‘۔
(صحیح مسلم : 2726)