صحابہ کی قربانیاں
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اس طرح جنگیں لڑتے تھے کہ ہمارے پاس کھانے کو خاردار درخت کے پتوں اور اس کیکر (کے پتوں) کے سوا کچھ نہیں ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی بکری کی مینگنبوں کی طرح پاخانہ کرتا تھا۔
(صحیح مسلم:7433)