ظالم اور مظلوم کی مدد
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“أنْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا”.
’’اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم‘‘۔
ایک صحابی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! جب وہ مظلوم ہو تو میں اس کی مدد کروں گا لیکن آپ کا کیا خیال ہے جب وہ ظالم ہو گا پھر میں اس کی مدد کیسے کروں؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
“تَحْجُزُهُ أَوْ تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ ، فَإِنَّ ذَلِكَ نَصْرُهُ”.
’’اس وقت تم اسے ظلم سے روکنا کیونکہ یہی اس کی مدد ہے‘‘۔
[صحیح البخاری: 6952]