عشرہ ذی الحجہ میں تکبیرات
امام بخاری (رحمہ الله) فرماتے ہیں : “سیدنا عبد الله بن عمر اور سيدنا أبو ہريرة رضي الله عنهم جس وقت عشرہ ذو الحجہ کے دوران بازار جاتے، تو بلند آواز سے تکبیرات کہتے تھے اور لوگ ان کی تکبیرات کے ساتھ تکبیریں کہتے”۔
( ارواء الغليل : 651، صححه الألباني )
تکبیر کے سب سے بہتر الفاظ یہ ہیں:
اللَّهُ أَكْبَرُ ،اللَّهُ أَكْبَرُ ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، واللَّهُ أَكْبَرُ ،اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ
(إبن أبي شيبه: 5642)