عظیم ثواب والے کلمات
سیدہ اُم ہانی رضی اللہ عنہا نے عرض کیا:اے اللّٰہ کے رسولﷺ! میں بوڑھی ہو گئی ہوں اور میرا جسم بھی بھاری ہو چکا ہے (اب مجھ سے زیادہ عبادت نہیں ہوتی) لہٰذا کوئی آسان سا عمل بتا دیجیے۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
❶ تم ایک سو بار “سبحان اللّٰہ” پڑھ لیا کرو، اس سے تمہیں 100 غلاموں کو آزاد کرنے کا اجر ملے گا۔
❷ ایک سو بار “الحمد اللّٰہ” پڑھ لیا کرو، اس سے تمہیں کاٹھی اور لگام سمیت 100گھوڑے راہِ خدا میں وقف کرنے کا اجر ملے گا۔
❸ ایک سو بار “اللّٰہ اکبر” پڑھ لیا کرو، اس سے تمہیں 100 اونٹوں کی مقبول قربانی کا اجر ملے گا۔
❹ اور ایک سو بار “لا الہ الا اللّٰہ” پڑھ لیا کرو، اس سے تمہارے لیے زمین و آسمان کے درمیان کا سارا خلا نیکیوں سے بھر جائے گا۔
(سلسلة الأحاديث الصحيحة: 1316)