علم اور اس کی اقسام
امام یحیی بن عمار الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
“العلوم خمسة: علم هو حياة الدين وهو علم التوحيد، وعلم هو قُوت الدينِ وهو علم العِظَة والذِكر، وعلم هو دواء الدين وهو الفقه، وعلم هو داء الدين وهو أخبار فتن السلف، وعلم هو هلاك الدين وهو علم الكلام”.
علم کی پانچ قسمیں ہیں:
1۔ ایک علم وہ ہے جو دین کی زندگی ہے، یہ علم توحید ہے۔
2۔ دوسرا علم دین کی غذا ہے، یہ وعظ ونصیحت ہے۔
3۔ تیسرا علم دین کی دوا ہے، یہ فقہ کا علم ہے۔
4۔ چوتھا علم دین میں بیماری کا سبب ہے، یہ سلف صالحین کے اختلافات کا علم ہے۔
5۔ پانچواں علم دین کو تباہ کرتا ہے، یہ فلسفہ کا علم ہے۔
[تاریخ الاسلام للذهبی: 384/9]