علم نافع کی پہچان
عبد الأعلى التيمی رحمه الله فرماتے ہیں:
’’جس کا علم اسے رُلاتا نہیں ہے، تو ممکن ہے کہ اُسے علمِ نافع نہیں دیا گیا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے علماء کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے:
{إِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ مِن قَبْلِهِ إِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ يَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ سُجَّدًا}
[الإسراء: 107]
’’بے شک جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا، جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے، تو وہ روتے ہوئے ٹھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں‘‘۔
[الزهد لابن المبارك: 125]