علم کس طرح اٹھایا جائے گا
نبی ﷺ نے فرمایا:
“اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھا لے گا، کہ اس کو بندوں سے چھین لے؛ بلکہ وہ علماء کو موت دے کر علم اٹھائے گا، حتی کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا، تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے؛ ان سے سوالات کیے جائیں گے، اور وہ بغیر علم کے جواب دیں گے؛ اس لیے خود بھی گمراہ ہوں گے؛ اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے!”
(صحیح بخاری: 100)