یہ عمر کی دی ہوئی چادر علی کیوں نہ پہنے!
تابعی ابو سفر الہمدانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ایک چادر بہت اوڑھا کرتے تھے۔ آپ سے کہا گیا :”امیر المومنین! کیا وجہ ہے کہ آپ یہ چادر بہت زیادہ اوڑھتے ہیں؛ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
“مجھے یہ چادر میرے جگری یار، میرے خاص دوست اور میرے خاص ساتھی عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) نے پہنائی تھی،بے شک عمر اللہ کیلیے خالص ہو گئے تو اللہ نے بھی عمرکے ساتھ بھلائی کا معاملہ رکھا اور پھر علی رضی اللہ عنہ رو دیے!
(مصنف ابن اُبیی شیبۃ:31997)