عورت کا خوشبو لگا کر مسجد جانا
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِذَا شَهِدَتْ إِحْدَاكُنَّ الْعِشَاءَ فَلَا تَطَيَّبْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ»
’’جب تم عورتوں میں سے کوئی عشاء کی نماز میں شامل (ہونے کا ارادہ رکھتی) ہو تو وہ اس رات خوشبو نہ لگائے‘‘۔
(صحيح مسلم:443)