عید سے دو تین دن قبل صدقہ فطر ادا کرسکتے ہیں۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: وہ (صحابہ رضی اللہ عنہم) عید سے دو دن قبل صدقہ فطر دے دیا کرتے تھے۔
(صحیح بخاری: 1511)
ایک روایت میں ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما عید سے دو دن قبل صدقہ فطر دے دیا کرتے تھے۔
(موطا مالک: 777)