نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” غیب کی پانچ کنجیاں ہیں ، جنہیں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ۔ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ رحم مادر میں کیا ہے ، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا ، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب آئے گی ، اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا کہ کس جگہ کوئی مرے گا اور اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ قیامت کب قائم ہو گی ۔“
[صحیح البخاری:7379]