فوت شدہ والدین کی طرف سے صدقہ کرنا
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے:
أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ ﷺ:إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا ،وَأَظُنُّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ ،فَهَلْ لَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا؟,قَالَ:نَعَمْ
ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا:میری والدہ کا اچانک انتقال ہوگیاہے اور مجھے یقین ہےکہ اگر وہ بول سکتیں تو ضرور صدقہ وخیرات کرتیں۔ کیا میں ان کی طرف سےصدقہ دوں تو انہیں کچھ ثواب ملے گا؟آپ ﷺنے فرمایا:”ہاں”۔
(صحیح بخاری:1388)