قاتل اور مقتول،دونوں جنت میں!
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ ایسے دو آدمیوں پر ہنس دے گا کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کیا تھا، پھر بھی دونوں جنت میں داخل ہوگئے۔ پہلا وہ جس نے اللہ کےراستے میں جہاد کیا اور وہ شہید ہوگیا۔ اس کے بعد اللہ تعالی نے قاتل کو توبہ کی توفیق دی اور وہ بھی اللہ کی راہ میں شہید ہو۔ (اس طرح قاتل اورمقتول دونوں جنت میں داخل ہوگئے)۔‘‘
(صحیح البخاری:2826، صحیح مسلم:1890)