مالک بن دینار رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے:
«يا أصحاب القرآن ماذا زرع القرآن في قلوبكم. فإنّ القرآن ربيع القلوب كما أن الغيث ربيع الأرض».
اے قرآن کے حافظو، قاریو! قرآن کریم نے تمہارے دلوں میں کیا پیدا کیا ہے؟ کیونکہ قرآن تو دلوں کو ویسے ہی ترو تازہ کرتا ہے، جیسا کہ بارش بنجر زمین کو سیراب کرتی ہے!!
[“الزهد” للإمام أحمد ص 386، تفسير الثعلبي:23/ 399]