قیامت کی ایک نشانی
نا اہل حکمران
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک مرتبہ نبی ﷺ مجلس میں لوگوں سے کچھ بیان کر رہے تھے کہ ایک اعرابی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: قیامت کب آئے گی؟
تو آپ ﷺ نے فرمایا:
«فَإِذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ»، قَالَ: كَيْفَ إِضَاعَتُهَا؟ قَالَ: «إِذَا وُسِّدَ الأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ»
’’جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔‘‘ اس نے دریافت کیا: امانت کس طرح ضائع ہو گی؟ آپ نے فرمایا: ’’جب (ذمے داری کے) کام نااہل لوگوں کے سپرد کر دیے جائیں تو قیامت کا انتظار کرنا‘‘۔
[صحیح البخاری: 59]