محبت کا ایک انداز
سیدنا معاویہ بن قرۃ رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ سے بعیت کی، جب رسول اللہ ﷺ کی قمیص مبارک کو دیکھا تو اس کا پہلا (گلے کی طرف) بٹن کھلا ہوا تھا۔ جناب عروہ بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے بیٹے کو دیکھا، گرمی ہو یا سردی وہ اپنا بٹن کھول کر رکھتے تھے۔
(سنن ابن ماجۃ: 3578)