طواف وداع
مکہ سے روانگی سے پہلے ہر حاجی پر طواف وداع واجب ہے، البتہ جو خواتین حالت حیض یا نقاص میں ہوں ان پر واجب نہیں ہے۔
طواف روانگی سے کچھ وقت پہلے ادا کیا جائیگا، اگر طواف کرنے کے بعد اتنا وقت ٹہرا کے اگلی نمازکا وقت ہو گیا تو اسے دوبارہ طواف کرنا ہو گا۔
طواف وداع بغیر احرام کے ادا کیا جائیگا، نفلی عمرہ کا طواف طواف وداع شمار نہیں ہو گا۔