مریض کی عیادت کے وقت کی دعا اور یقینی شفایابی
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
جو مسلمان بندہ کسی ایسے مریض کی عیادت کرے جس کی موت کا ابھی وقت نہ ہوا ہو اور سات بار یہ دعا پڑھے:
«أسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيك»
’’میں عظمت والے اللہ اور عظیم عرش کے مالک سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہیں شفایاب کر دے‘‘۔
تو ضرور اس کو شفاء ہو جاتی ہے۔
[سنن الترمذی: 2083]