سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ نَعْفُو عَنْ الْخَادِمِ فَصَمَتَ ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ الْكَلَامَ فَصَمَتَ فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ قَالَ اعْفُوا عَنْهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً
ایک آدمی نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم خادم کو کس قدر معاف کریں؟ آپ خاموش رہے۔ اس نے پھر سوال کیا تو آپ خاموش رہے، پھر جب تیسری بار پوچھا، تو آپﷺ نے فرمایا ”اسے ہر روز ستر بار معاف کرو”۔
(سنن ابو داؤد: 5164، وصححہ الالبانی رحمہ اللہ)