امام احمد کے شاگرد ابراہیم بن ہانی بیان کرتے ہیں:
“سئل عن الذي يشتم معاوية، أيصلی خلفه؟ قال: لا يُصلى خلفه، ولا كرامة!”. ’امام صاحب سے پوچھا گیا کہ جو شخص معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہتا ہے، کیا اس کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ فرمایا: نہیں! ایسے شخص کی کوئی عزت و احترام نہیں‘۔
[مسائل ابن هانئ:296، الجامع لعلوم الإمام أحمد-الفقه:6/344]