موسم سرما کو غنمیت جانو
جب موسم سرما آتا تو عبید بن عمیر کہا کرتے تھے:
اے قرآن سے محبت کرنے والو! راتیں لمبی کردی گئیں تاکہ تم قراءت کر سکو، پس زیادہ سے زیادہ تلاوت کرو، اور دنوں کو چھوٹا کر دیا گیا تاکہ تم روزے رکھ سکو، پس زیادہ سے زیادہ روزے رکھو۔
(لطائف المعارف لابن رجب: 1/327)