امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
” شیطان کی چالوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ آپ کو سمجھاتا ہے ان مساکین اور حاجت مندوں سے سپاٹ چہرے سے ملا کرو، زیادہ خندہ پیشانی کی ضرورت نہیں ہے، اور نہ ان کے دل میں لالچ پیدا ہو جائے گا اور تمہارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے: اور یوں وہ آپ کو ان کی نیک دعاؤں سے، ان کے دل جیتنے سے، اور ان کی محیبتں سمیٹنے سے محروم کر دیتا ہے”۔