موت مومن کے لیے فتنے سے بہتر ہے
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
” دو چیزوں کو ابن آدم نا پسند کرتا ہے۔ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے حالانکہ موت مومن کے لیے فتنے سے بہتر ہے۔ اور وہ مال کی کمی کو نا پسند کرتا ہے حالانکہ مال کی کمی حساب میں کمی کا باعث ہے۔,,
(مسند احمد:23625)