مچھر پر لڑائی
اگر آپ سے کہا جائے کہ دو لوگ “ایک مچھر” کے لئے لڑ رہے ہیں تو یقینا ان کی عقل پہ آپ کو ہنسی آئے گی۔ ليكن ذرا سوچیے کہ آج ہم سب اس دنیاوی مال و متاع اور جاہ و منصب کے لیے لڑ رہے ہیں جس کی قیمت اور حقیقت اللہ کے نزدیک ’ایک مچھر’ کیا، اس کے ’پَر’ کے برابر بھی نہیں ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
“لَوْ كَانَتْ الدُّنْيَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ مَا سَقَى كَافِرًا مِنْهَا شَرْبَةَ مَاءٍ”.
’اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کی وقعت اگر ایک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے ایک گھونٹ پانی بھی نہ پلاتا‘۔
[سنن الترمذي:2320]