نا اہل لوگ اور قیامت
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«إِذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ» قَالَ: كَيْفَ إِضَاعَتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِذَا أُسْنِدَ الأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ»
“جب امانت ضائع کی جائے تو قیامت کا انتظار کرو”۔ صحابی نے پوچھا: یارسول اللہ! امانت کسی طرح ضائع کی جائے گی؟ فرمایا:
“جب کام نااہل لوگوں کے سپرد کر دیےجائیں تو قیامت کا انتظار کرو”۔
(صحیح البخاری:6496)