نبیﷺ مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے
”قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ وَالتَّمْرَ”۔
بُسر کے دو بیٹے (عبداللہ اور عطیہ رضی اللہ عنہا) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ کی خدمت میں مکھن اور کھجور پیش کی۔ آپﷺ مکھن اور کھجور پسند فرمایا کرتے تھے۔
(سنن ابو داؤد: 3837)