نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
«كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا وَأَحْسَنَهُمْ خَلْقًا لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الذَّاهِبِ وَلَا بِالْقَصِيرِ»
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سب لوگوں سے زیادہ حسین تھا اور (باقی تمام اعضاء کی) ساخت میں سب سے زیادہ حسین تھے،آپ کا قد بہت زیادہ لمبا تھا نہ بہت چھوٹا“۔
[صحیح مسلم: 6066]