عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک پر کوئی بُرا کلمہ نہیں آتا تھا اور نہ آپ ﷺ کی ذات سے یہ ممکن تھا اور آپ ﷺنے فرمایا تھا:” تم میں سب سے زیادہ عزیز مجھے وہ شخص ہے جس کے عادات و اخلاق سب سے عمدہ ہوں“۔
[صحیح البخاری: 3759]
نبی ﷺ دعا کیا کرتے تھے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ مُّنْكَرَاتِ الْأَخْلَاقِ، وَالْأَعْمَالِ، وَالْأَهْوَاءِ
اے اللہ ! میں برے اخلاق ، بُرے اعمال اور بُری خواہشات سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
[سنن الترمذی: 3591]