نفل اور سنت نماز گھر میں پڑھنا افضل
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“إِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ الصَّلَاةَ فِي مَسْجِدِهِ فَلْيَجْعَلْ لِبَيْتِهِ نَصِيبًا مِنْ صَلَاتِهِ فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ فِي بَيْتِهِ مِنْ صَلَاتِهِ خَيْرًا”.
’’جب تم میں سے کوئی اپنی مسجد میں نماز ادا کر لے، تو اپنی نماز میں سے کچھ حصہ اپنے گھر کیلئے بھی رکھ لے، کیونکہ اللہ اُس کے نماز پڑھنے کی وجہ سے اُس کے گھر میں خیر و بھلائی پیدا فرمائے گا‘‘۔
[صحيح مسلم: 778]