ام سلیم رضی اللہ عنہما نبی ﷺ کے پاس آئیں اور کہا:
اے اللہ کے رسول! مجھے کچھ کلمات سکھا دیجیے جن کے ساتھ میں نماز میں دعا کیا کروں۔ آپ نے فرمایا: دس دفعہ سبحان اللہ، دس دفعہ الحمدللہ اور دس دفعہ اللہ اکبر پڑھا کریں۔ پھر اللہ سے اپنی حاجت طلب کریں۔
(سنن نسائی: 1299)