نماز میں بچوں کو اٹھانے کا جواز

”حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا ۔ آپ لوگوں کی امامت کر رہے تھے ، اور ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی بیٹی امامہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی زینب رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں ، آپ کے کندھے پر تھیں ، جب آپ رکوع میں جاتے تو انھیں کندھے سے اتار دیتے اور جب سجدے سے اٹھتے تو پھر سے انھیں اٹھا لیتے “۔

[صحیح مسلم:1213]