سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ ﷺ سے نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا ،آپ ﷺنے فرمایا :
هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ الْعَبْدِ
”یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے“۔
نبی کریم ﷺ نے ایک دھاری دار چادر میں نماز پڑھی ۔ پھر فرمایا :
شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ ، اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةٍ
”اس کے نقش و نگار نے مجھے غافل کر دیا ۔ اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے سادہ چادر لا دو“۔
[صحیح البخاری:751-752]