نماز میں شیطان تنگ کرتا ہے
٭ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي يَلْبِسُهَا عَلَيَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ خَنْزَبٌ فَإِذَا أَحْسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْهُ وَاتْفِلْ عَلَى يَسَارِكَ ثَلَاثًا قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِكَ فَأَذْهَبَهُ اللَّهُ عَنِّي٭
حضرت ثمان بن ابی لعاص رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول!شیطان میرےاور میری نماز اورقراءت کے درمیان حائل ہو گیا ہے،وہ اسے مجھ پرگڑ گڑمڑ کر دیتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’یہ ایک شیطان ہےجسے خنزبکہا جاتا ہے، جب تم اس کو محسوس کرو تو اس سے اللہ کی پناہ مانگو اور بائیں جانب تین بار تھتکاردو۔‘‘ سیدنا عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے کہتے ہیں: میں نے یہی کیا اللہ نے اسے کو مجھ سے دور کر دیا۔
(صحیح مسلم: 2203)