والدہ محترمہ کی خدمت
ایک صحابی نبی ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا:
اے اللہ کے رسول! میدان جہاد میں شرکت کا ارادہ ہے، سوچا آپ سے مشورہ کی سعادت حاصل کر لوں۔
آپ ﷺ نے فرمایا: “تیری والدہ ہے؟” عرض کیا: جی ہاں!
آپ ﷺ نے فرمایا: “ان کی خدمت کا اہتمام کرو،
کیونکہ جنت اس کے پاؤں تلے ہے”۔
(سنن النسائی: 3104)
نوٹ: (الجنۃ تحت اقدام الامھات) والی
روایت کی سند بالکل ضعیف ہے۔
(الضعیف للالبانی: 593)