وضو کا طریقہ
بسم اللہ کہتے ہوتے وضو کریں۔
وضو کرنا دائیں ہاتھ سے شروع کریں۔
دونوں ہاتھ تین بار دھوئیں۔
ہاتھوں کو دھوتے وقت ہاتھوں کی انگلیوں کے درمیان خلال کریں۔
پھر ایک چلو لے کر آدھے سے کلی کریں اور آدھا ناک میں ڈالیں اور ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑیں ۔ یہ عمل تین دفعہ کریں۔
پھر تین بار منہ دھوئیں۔
پھر ایک چلو لےکر اسے ٹھوڑی کے نیچے داخل کر کے داڑھی کا خلال کریں۔
پھر دایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھوئیں پھر بایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھوئیں۔
پھر سر کا مسح کریں۔ دونوں ہاتھ سر کے اگلے حصہ سے شروع کر کر گدی تک پیچھے لے جائیں۔پھر پیچھے سے آگے اسی جگہ لے آئیں جہاں سے مسح شروع کیا تھا
پھر کانوں کا مسح اس طرح کریں کہ شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں سے گزار کر کانوں کی پشت پر انگوٹھوں کے ساتھ مسح کریں ۔
پھر دایاں پاؤں ٹخنوں تک تین بار دھوئیں اور بایاں پاؤں بھی ٹخنوں تک تین بار دھوئیں۔
[نماز نبوی، ص: 67 تا 69 از سید شفیق الرحمن]