پڑو سی کا حق
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول : فلا ں عورت اپنی نماز، روزوں اور صدقات کی کثرت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن اپنی زبان درازی سے اپنے پڑو سیوں کو تکلیف پہنچا تی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا : “وہ جہنمی ہے” ۔ اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول : فلاں عورت اپنی نمازوں،روزوں اور صدقات کی قلت کے حوالے سے مشہور ہے، اور وہ پنیر کے چند ٹکڑ ے صد قہ کرتی ہے اور وہ اپنی زبان درازی کے ذریعے اپنے پرو سیوں کو تکلیف نہیں پہنچاتی، آپ ﷺ نے فرمایا : وہ جنتی ہے” ۔
(مسند احمد : 9675، مشکاۃ : 4992، صحیح)