حضرت ابوامام رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
“جس نے اپنی قسم کے زریعے سے کسی مسلمان کا حق مارا، اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کردی اور اس پر جنت حرام ٹھرائی۔”ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کی؛اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا:” چاہے وہ پہلو کے درخت کی ایک شاخ ہو۔”
(صحیح مسلم:137)