کسی کی نیت پر حکم مت لگائیں ہر مسلمان کے ساتھ حسن ظن والا معاملہ اختیار کریں
رسول اللہﷺنے فرمایا:
مجھے اس کا حکم نہیں ہوا ہے کہ لوگوں کے دلوں(نیت اور ارادوں)کی کھوج لگاؤں۔
[صحیح البخاری:4356]
امام مکہول الہذلی رحمہ اللہ فرماتے ھیں:
میں نے ایک شخص کو نماز میں روتا ہوا دیکھا تو میں نے اسے ریاکار سمجھا،پس میں ایک سال تک(اپنے اس عمل کی وجہ سے)رونے سے محروم رکھا گیا۔
(موسوعۃ ابن ابی الدنیا:724)