کوئی بندہ مومن نہیں ہوسکتا
نبی ﷺ نے فرمایا:
“کوئی بندہ مومن نہیں ہوسکتا؛ یہاں تک کہ اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لے آئے، اور یقین کر لے، کہ جو کچھ اس کے ساتھ پیش آیا، چوکنے والا نہ تھا؛ اور جو کچھ چوک گیا ہے، اسے پیش آنے والا نہ تھا!”
(الصحیحۃ: 2439)
امام ابن القیم رحمہ اللہ
“جو تقدیر پر ایمان نہیں لایا، وہ توحید سے نکل گیا؛ اور شرک کا لبادہ اوڑھ لیا: بلکہ وہ نہ اللہ پر ایمان لایا، اور نہ ہی اسے پہنچانا!”
(طریق الھجرتین: 89)