ہر رات لیلۃ القدر کی چار رکعتوں کے برابر ثواب کمائیے
✒ محمد رفیق طاہر عفا اللہ عنہ
لیلۃ القدر ایک ہزار ماہ سے بھی بہتر ہے۔ لوگ اسے پانے کے لیے رمضان کے آخرے عشرہ کی طاق راتوں میں جاگتے اور قیام وتلاوت ودعاء و ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔ لیکن ایک عمل ایسا ہے کہ جسے سرانجام دینے سے ہر رات لیلۃ القدر میں وہ عمل کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ العِشَاءَ، ثُمَّ جَاءَ، فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ نَامَ
رسول الله صلى الله علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی پھر گھر آئے تو چار رکعتیں ادا کیں , پھر سو گئے۔
صحیح البخاری : 697
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
«مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَاءِ كُنَّ كَقَدْرِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ»
جس نے عشاء کے بعد چار رکعتیں ادا کیں , تو وہ لیلۃ القدر میں انہی جیسی رکعتوں کے برابر ہو جائیں گی ۔
مصنف ابن ابی شیبۃ : 7273
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
«أَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ يَعْدِلْنَ بِمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ»
عشاء کے بعد چار رکعتیں لیلۃ القدر میں انہی جیسی رکعتوں کے برابر ہیں ۔
مصنف ابن ابی شیبۃ : 7274
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
«مَنْ صَلَّى أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَاءِ لَا يَفْصِلُ بَيْنَهُنَّ بِتَسْلِيمٍ، عَدَلْنَ بِمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ»
جس نے عشاء کے بعد ایک سلام سے چار رکعتیں ادا کیں , تو وہ لیلۃ القدر میں انہی جیسی رکعتوں کے برابر ہو جائیں گی ۔
مصنف ابن ابی شیبۃ :7275
تنبیہ: مذکورہ بالا موقوف روایات حکما مرفوع ہیں!: