ہمارا “داتا اور گنج بخش” تو صرف اللہ تعالیٰ ہے!
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’میرے بندو! اگر تمہارے پہلے اور تمہارے پچھلے، تمہارے انسان اور تمہارے جن، سب مل کر ایک کھلے میدان میں کھڑے ہو جائیں۔ اور مجھ سے مانگیں اور میں ہر ایک کو اس کی مانگی ہوئی چیز عطا کر دوں تو اس سے جو میرے پاس خزانے ہیں، ان میں اتنا بھی کم نہیں ہو گا جو اس سوئی سے ( کم ہو گا ) جو سمندر میں ڈالی ( اور نکال لی ) جائے‘‘۔
[صحیح مسلم: 2577]