ہمارے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟!
ایک صحابی رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میرے اچھے سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے ؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے ۔ پوچھا اس کے بعد کون ہے ؟ فرمایا کہ تمہاری ماں ہے ۔ انہوں نے پھر پوچھا اس کے بعد کون ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تمہاری ماں ہے ۔ انہوں نے پوچھا اس کے بعد کون ہے ؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا پھر تمہارا باپ ہے۔
[صحیح البخاری:5971]