ہوم ورک
ہوم ورک کے لیے، دن کا ایک مخصوص وقت مقرر کیجیے ۔
گھر میں بچوں کی میز اور کرسی کی جگہ مخصوص کیجیے ۔
مناسب روشنی، موسم اور خاموشی کا خاص خیال رکھیے ۔
ایک سبق مکمل کرنے پر بچے کی تعریف کیجیے ۔ جیسے : تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اب دوسرا سبق بھی مکمل کرو
مشکل اور پچیدہ سوالات سمجھنے میں بچوں کی مدد کیجیے ۔
اکتاہٹ سے بچانے کے لیے ایک سبق کی تکمیل پر وقفہ دیجیے۔
وقفے میں بچوں کی دلچسپی کے کام کروائے ۔
کمرے یا ٹیبل میں گھڑی رکھیے تاکہ بچے بر وقت اپنا کام کر سکیں ۔