نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
((إذا دعا أحدُكم فليعزِمْ في الدُّعاءِ . ولا يقُلِ : اللَّهمَّ ! إن شئتَ فأعطِني . فإنَّ اللهَ لا مُستكرِهَ له))
’’جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو قطعیت کے ساتھ ( اصرار کرتے ہوئے ) دعا کرے اور یہ نہ کہے : اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے دے دے ، کیونکہ اللہ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے‘‘۔
[صحيح مسلم: 2678]