رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جو شخص اس (یعنی عرفہ کے) دن اپنے کانوں، آنکھوں اور زبان کو گناہوں سے قابو میں رکھتا ہے اسے بخش دیا جاتا ہے۔” [مسند احمد:3041، وصححه غير واحد]
ام المؤمنين سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :مجھے پورے سال کے دنوں میں سے عرفہ کے دن روزہ رکھنا سب سے زیادہ پسند ہے۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ ﷺنے فرمایا :”کوئی دن نہیں ، جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو.” (صحیح مسلم : 1348)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے غسل کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا : چاہے ہر روز غسل کرو ، سائل نے پوچھا : نہیں، کونسا غسل مستحب ہے؟ فرمایا : ہر جمعہ، عید الفطر، عید الاضحٰی اور عرفہ کے دن غسل کرو ۔ ( مسند مسدد کما فـی المطالب لابن حجر : 693 )