یہ بھی صدقہ ہے
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«إِنَّكَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا أُجِرْتَ عَلَيْهَا، حَتَّى مَا تَجْعَلُ فِي فَمِ امْرَأَتِكَ.»
آپ اللہ کی رضا کے لیے جو بھی اللہ کے رستے میں خرچ کرتے ہیں، اس پر آپ کو اجر دیا جاتا ہے، حتی کہ آپ کا بیوی کے منہ میں لقمہ ڈالنا بھی باعث ثواب ہے۔
(صحیح بخاری:56)