نماز میں سلام کرنا

نافع بن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ایک آدمی کے پاس سے گزر ے جو نماز پڑھ رہا تھا، انہوں نے اسے سلام کیا تو اس نے بول کر جواب دیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس واپس آئے اور اسے بتایا : جب تم میں سے کسی شخص کو حالت نماز کیا جائے تو وہ بول کر جواب نہ دے بلکہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کر دے۔

(مو طا امام مالک : 406، اسنادہ صحیح)