40 سال کی نمازیں بے کار

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو ناقص نماذ پڑھتے دیکھا۔ انھوں نے اس سے پوچھا:تو کتنے عرصے سے ایسی نماذ پڑھ رہا ہے؟ اس نے کہا: چالیس سال سے۔ آپ سے فرمایا: یقین کر چالیس سال سے تو نے نماذ پڑھی ہی نہیں اور اگر تو اسی قسم کی نماذ پڑھتا مرجاتا تو حضرت محمدﷺ کے دین پر فوت نہ ہوتا۔ پھر آپ کہنے لگے: بلاشبہ انسان ہلکی نماذ پڑھنے کے باوجود مکمل اور اچھے طریقے سے نماز پڑھ سکتا ہے۔

(سنن النسائی:1313)