تکبیرِ تحریمہ کے بعد کیا پڑھا جائے؟
“رسول اللہﷺ تکبیر تحریمہ اور قراءت کے درمیان تھوڑی دیر چُپ رہتے اور یہ دعا پڑھتے:
“اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ، اللَّهُمَّ نَقِّنِي مِنْ خَطَايَايَ كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْنِي مِنْ خَطَايَايَ بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ”.
اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان اتنی دوری کر جتنی مشرق اور مغرب میں ہے؛
اے اللہ! مجھے گناہوں سے اِس طرح پاک کر جیسے سفید کپڑا میل سے پاک ہوتا ہے؛
اے اللہ! میرے گناہوں کو پانی، برف اور اولے سے دھو ڈال!”
(صحيح بخاری: 744)